Friday, October 7, 2022

وزیراعظم سے چیئرمین قومی اقلیتی کمیشن کی قیادت میں وفد کی ملاقات

وزیراعظم سے چیئرمین قومی اقلیتی کمیشن کی قیادت میں وفد کی ملاقات
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین قومی اقلیتی کمیشن چیلا رام کیلانی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، قومی اقلیتی کمیشن کے کردار کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے غوروخوص کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، ملک دشمن عناصر مذہب کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی کوششوں میں ہیں، جسے مل کر ناکام بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے آئینی و قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔