Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم سے چودھری نثار اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات ،اہم امورپر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے چودھری نثار اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات ،اہم امورپر تبادلہ خیال
December 23, 2016

اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف سے وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان اور نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے الگ الگ ملاقات کی ہے۔ ملاقاتوں میں ملک کو درپیش سکیورٹی مشکلات، امن وامان اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں امن وامان اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے بعد کی ممکنہ صورتحال بھی زیرغور آئی ۔  وزیرداخلہ نے وزیراعظم کو کراچی آپریشن کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے فوری بعد وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ملاقات میں ملک کو درپیش سکیورٹی چیلنجزغیرملکی ایجنسیوں کی پاکستان میں مداخلت اور ملکی سلامتی سے متعلق دیگر اہم امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری احسن انداز سے ادا کرنے کےعزم کا اظہار کیا ۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔