Friday, September 30, 2022

وزیراعظم سے پیر پگارا کی ملاقات ، عوام کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال

وزیراعظم سے پیر پگارا کی ملاقات ، عوام کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے پیر پگارا کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سندھ کے سیاسی امور اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی ملاقات میں موجود تھے۔ گورنر سندھ نے وزیراعظم عمران خان کو سندھ میں وفاقی حکومت کی جانب سے عوامی فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ انہوں نے وزیراعظم کو منصوبوں کے افتتاح کے لیے دورہ کراچی کی دعوت بھی دی جسے وزیراعظم نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد کراچی کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم اور پیرپگارا کی ملاقات میں سندھ کے سیاسی امور اور عوام کو درپیش مسائل کے حل سے متعلق بات چیت ہوئی۔ پیر پگارا نے سندھ کے عوام کی فلاح وبہبود اور صوبہ کی مجموعی ترقی میں دلچسپی دکھانے اور وفاق کی جانب سے اقدامات کی تعریف کی۔

 انہوں نے سندھ میں احساس پروگرام کے تحت کفالت پروگرام کے دائرہ کار میں توسیع کی درخواست بھی کی۔ پیرصدر الدین شاہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔