Friday, December 9, 2022

وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات، صوبے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات، صوبے کی صورت حال پر تبادلہ خیال
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کو بجٹ حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ کو بہترین بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا سب کو بتا دیں کرپشن برادشت نہیں کرونگا۔ ماضی کے حکمرانوں نے ملک کا خزانہ لوٹا، اب ایسا نہیں ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان بولے موجودہ حکومت میں کوئی عوام کے پیسہ کا ضیاء سوچے بھی نا۔ سابق حکمرانوں کی وجہ سے نتائج بھگت رہے ہیں۔