وزیراعظم سے وزیرخزانہ کی ملاقات !!! ایم کیو ایم کے کراچی آپریشن سے متعلق تحفظات پر بات چیت

اسلام آباد (92نیوز) وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر مشاورت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایم کیو ایم اور مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی گفتگو پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کےلئے مولانا فضل الرحمان کوششیں کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے کراچی آپریشن سے متعلق تحفظات پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔