Friday, October 7, 2022

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات،پنجاب کابینہ کی تشکیل پر مشاورت کی گئی

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات،پنجاب کابینہ کی تشکیل پر مشاورت کی گئی
اسلام آباد( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ  پنجاب سردار عثمان بزدار نے اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی ۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پنجاب کابینہ  کی تشکیل پر مشاورت کی گئی ، پیر تک کابینہ کو حتمی شکل دے دی جائےگی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں  وزرا کے  محکموں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا ۔