Sunday, October 2, 2022

وزیراعظم سے ورلڈ بینک کے صدر کی ملاقات، کاروبار ی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے ورلڈ بینک کے صدر کی ملاقات، کاروبار ی امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے ورلڈ بینک کے صدر نے ملاقات کی۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر بھی موجود تھے، ملاقات میں کاروبار اور روزگار کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم اور ورلڈ بینک کے صدرکی ملاقات میں عوام کو بہترین تعلیم، صحت اور ہنر کی فراہمی پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم سے گورنر اسٹیٹ نے بھی ملاقات کی۔ سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے ڈوئنگ بزنس نمائش کا انعقاد آج ہوگا، وزیراعظم عمران خان تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ صدر ورلڈ بینک گروپ بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔ ڈوئنگ بزنس نمائش کے دوران سرمایہ کاری بورڈ کی ویب سائٹ، ڈوئنگ بزنس ریفارمز ڈیش بورڈ کی لانچنگ بھی ہوگی۔