Monday, January 30, 2023

وزیراعظم سے لے کر وزیروں تک سب جھوٹ بولتے ہیں، شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم سے لے کر وزیروں تک سب جھوٹ بولتے ہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے لے کر وزیروں تک سب جھوٹ بولتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی رویے سے ملک زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گا۔ نیب کا کیس اڑھائی سال سے چل رہا ہے جرم کا پتہ نہیں کیا ہے، ہمارا کام لگتا ہے کہ کیس کا سامنا کرنا ہے۔ جج ارشد ملک کا کیس پوری دنیا کے سامنے ہے، جھوٹے کیسز بنائے گئے اور سامنے اپوزیشن پر بنائے گئے۔ چینی، گندم اور ایل این جی میں اربوں وپے کھا جائیں کوئی کیس نہیں بنتا۔

اُنہوں نے کہا کہ جو کیس بن رہے ہیں اپوزیشن پر بن رہے ہیں، ایل این جی ٹرمینل میں جو صارف رقم ادا کرتا ہے وہ کیا ہے، ایک وزیر کا ایل این جی ٹرمینل ڈیزل پر چلا، اِس سے ملک کو نقصان پہنچا، جب ٹرمینل ایل این جی پر چل رہا تھا اس کی بچت 16 ارب تھی، اور 4 ٹرمینل جو چل رہے ہیں ایل این جی پر اس سے 50 ارب کی سالانہ بچت ہو رہی ہے۔

سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ آج ملک میں گیس نہیں، مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے۔

اِدھر محسن شاہنواز رانجھا بولے حکومت نے آرڈینس کی صورت میں پہلا این آر او خود اپنے وزراء کو دیا، ہم این آر او مانگتے ہیں نہ ہی حکومت کو این آر او دیں گے، یہ اپوزیشن سے بدلہ لینے کیلئے عوام کو سزا دے رہے ہیں۔