Tuesday, January 31, 2023

وزیراعظم سے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی ملاقات،وزیراعظم نے ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد دی

وزیراعظم سے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی ملاقات،وزیراعظم نے ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد دی
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے لیگ اسپنریاسر شاہ نے بنی گالہ میں ملاقات کی ۔ وزیر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں ریکارڈ قائم کرنے پر یاسر شاہ کو مبارکباد پیش کی   اور کہا کہ آپ کی کار کردگی اور 82 سالہ ریکارڈ توڑنے پر پوری قوم کو فخر ہے ۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ  عمدہ کار کردگی کا سلسلہ آئندہ بھی برقرار رکھیں ۔ یاسر شاہ نے  اپنے ٹیسٹ کیریئر کے 33ویں میچ میں 200 وکٹیں لینے کا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔  یاسر شاہ نے  82 سال قبل قائم کیا گیا ریکارڈ پاش پاش کیا۔ نیوزی لینڈ کیخلاف اسی ٹیسٹ سیریز میں  یاسر شاہ  ایک دن میں  10 وکٹیں لینے  والے پاکستانی باؤلر بھی بنے ۔