Monday, September 26, 2022

وزیراعظم سے فیس بک کی سی او او شیرل سین برگ کی ملاقات

وزیراعظم سے فیس بک کی سی او او شیرل سین برگ کی ملاقات
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے  فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر مس شیرل سین برگ سے ملاقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ حکومت نے نوجوان نسل تک انٹر نیٹ کی رسائی یقینی بنانے کا پلان ترتیب دے دیا۔ حکومت نے "ڈیجیٹل پاکستان" بنانے کیلئے انٹرنیٹ سے متعلق تعلیم عام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان سے  فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر مس شیرل سین برگ کی ملاقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔ نوجوان نسل تک انٹر نیٹ کی رسائی یقینی بنانے کا پلان ترتیب دیدیا۔ "ڈیجیٹل پاکستان" بنانے کیلئے انٹرنیٹ سے متعلق تعلیم عام کرنے اور "ڈیجیٹل لٹریسی" بطور مضمون تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔ آئندہ سال کے آغاز میں ڈیجیٹل لٹریسی پاکستان کے تعلیمی نصاب کا حصہ ہوگی جس کا مقصد نئی نسل کو ترقی یافتہ قوموں کے ہم پلہ لانا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی وزارت تعلیم باہمی مشاورت سے مزید معاملات طے کریں گی۔ نیشنل کیرکولم ونگ کو بھی اس ضمن میں اہم ہدف سونپا جائے گا۔ پلان کے مطابق، عام موبائل صارفین کو انٹر نیٹ ،فیس بک جیسی ایپ کے استعمال کی تربیت دی جائے گی۔ فیس بک کم۔۔۔پڑھے لکھے شہریوں کیلئے مقامی زبان ایپ متعارف کرائے گا۔ سوشل میڈیا پر فیک نیوز کی نشاندہی کیلئے بھی" ڈیجیٹل لٹریسی" کی تربیت پروگرام کا حصہ بنادی گئی۔ فیس بک "ڈیجیٹل لٹریسی" میں پاکستان کو تینیکی معاونت فراہم کرے گا۔ وزیراعظم نے فیس بک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی نسل کو روزگار کی فراہمی اور  غریت کے خاتمے میں مدد ملت گی۔