Thursday, October 6, 2022

وزیراعظم سے عثمان ڈار کی ملاقات، ٹائیگر فورس ڈے منانے کی تیاریوں پر مشاورت

وزیراعظم سے عثمان ڈار کی ملاقات، ٹائیگر فورس ڈے منانے کی تیاریوں پر مشاورت
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی، ملک بھر میں ٹائیگر فورس ڈے منانے کی تیاریوں پر مشاورت کی۔ وزیراعظم نے ٹائیگر فورس ڈے کے حوالے سے رضا کاروں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا، عمران خان کا خصوصی پیغام آج نشر کیا جائے گا۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے ٹائیگر فورس سے متعلق چین کی جانب سے لکھا گیا خط بھی وزیراعظم کو پیش کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے عالمی سطح پر ٹائیگر فورس کی پذیرائی پر اظہار مسرت کیا۔ وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن ایک بار پھر کھولنے کا عندیہ بھی دیدیا۔ وزیراعظم اپنے پیغام میں رجسٹریشن اور ٹائیگر فورس ڈے کی تاریخ کا اعلان اور نوجوانوان کو قومی شجر کاری مہم میں شامل ہونے کی اپیل کریں گے۔