Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم سے روس‘ جرمنی‘ فرانس اور دیگر ممالک میں تعینات ہونیوالے سفیروں‘ قونصل جنرلز اور ہائی کمشنرز کی ملاقات

وزیراعظم سے روس‘ جرمنی‘ فرانس اور دیگر ممالک میں تعینات ہونیوالے سفیروں‘ قونصل جنرلز اور ہائی کمشنرز کی ملاقات
October 13, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان کی جانب سے مختلف ممالک کیلئے سفیروں‘ قونصل جنرلز اور ہائی کمشنرز کی تعیناتی کی منظوری ہوئی۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نوازشریف سے نامزد سفیروں‘ قونصل جنرلز اور ہائی کمشنرز نے ملاقات کی۔ نامزد افراد جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق قاضی خلیل اللہ روس میں پاکستان کے نئے سفیر مقرر ہوئے ہیں جبکہ وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری جوہر سلیم جرمنی میں سفیر تعینات ہوئے ہیں‘ معین الحق فرانس میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے۔ وزارت خارجہ میں یورپ ڈیسک کے سربراہ مظہر جاوید کو نیپال میں سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ میں ایشیا اور بحرالکاہل ڈیسک کے سربراہ نیوزی لینڈ میں ہائی کمشنر تعینات ہونگے۔ دفتر خارجہ میں بابر ہاشمی بلغاریہ میں پاکستان کے نئے سفیر تعینات ہونگے‘ زاہد علی کو سوڈان میں نیا سفیر مقرر کردیا گیا۔ نادر چوہدری مراکش میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے۔ عبدالجبار میمن لاس اینجلس میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل تعینات ہونگے۔ لاس اینجلس میں پاکستان کے موجودہ قونصل جنرل حامد اصغر کو واپس بلا لیا گیا۔ احمد نسیم وڑائچ فرینکفرٹ جرمنی میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل تعینات ہوئے ہیں۔ فرانس میں پاکستان کے موجودہ سفیر غالب اقبال کو دفتر خارجہ واپس بلا لیا گیا۔ اسی طرح جرمنی میں پاکستان کے موجودہ سفیر سید جاوید حسن مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ میں پاکستان کے موجودہ ہائی کمشنر زہرہ اکبری کو بھی دفتر خارجہ واپس بلایا جا رہاہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔