Wednesday, September 28, 2022

وزیراعظم سے ترک صدر کا رابطہ، بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کو سراہا

وزیراعظم سے ترک صدر کا رابطہ، بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کو سراہا
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے ترک صدر طیب اردوان نے رابطہ کیا جس میں انہوں نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کو سراہا۔ طیب اردوان کا کہنا ہے عمران خان نے لیڈر کی طرح بھارت کو امن کی پیشکش کی۔ پائلٹ کی رہائی کا فیصلہ طاقت اور دانشمندی کی نشانی ہے۔ دوسری طرف یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید کی گفتگو ہوئی جس میں شیخ محمد بن زید نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات اور رابطوں پر زور دیا۔