وزیراعظم سے بی این پی مینگل کے پارلیمانی وفد کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ملاقات

کوئٹہ ( 92 نیوز ) وزیراعظم عمران خان سے بی این پی مینگل کے پارلیمانی وفد نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران مخلوط حکومت میں اتحادی جماعتوں کے 6 نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی، عوام کی فلاح و بہبود، کرپشن کے خاتمے اور مشترکہ اہداف پر مشاورت اور کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
