Wednesday, September 18, 2024

وزیراعظم سے ارکان پارلیمنٹ کی ملاقاتیں، حکومتی، سیاسی وپارلیمانی اُمور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے ارکان پارلیمنٹ کی ملاقاتیں، حکومتی، سیاسی وپارلیمانی اُمور پر تبادلہ خیال
June 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے ارکان پارلیمنٹ کی ملاقاتیں ہوئیں۔ حکومتی، سیاسی وپارلیمانی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، سردار غوث بخش مہر  اور رکن سندھ اسمبلی علی گوہر خان ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔

وزیراعظم سے سینیٹر زرقا سہروری، فوزیہ ارشد، فلک ناز چترالی، ملیکہ بخاری، جویریہ ظفر نے بھی ملاقات کی ہے۔