Thursday, October 6, 2022

وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات
December 6, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں اہم اجلاس میں شرکت کی۔ کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں ملکی سلامتی اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔