Tuesday, December 6, 2022

وزیراعظم سےشہباز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ ،پی ایس ایل کے فائنل سے متعلق اعتماد میں لیا

وزیراعظم سےشہباز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ ،پی ایس ایل کے فائنل سے متعلق اعتماد میں لیا
لاہور(92نیوز)وزیر اعظم نوازشریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ٹیلی فونک گفتگو شہبازشریف نے لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل سے متعلق وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ شہبازشریف نے وزیراعظم سے پی ایس ایل کے فائنل کے حوالے سے سیکورٹی  امور پرتبادلہ خیال  کیا۔ وزیراعلی پنجاب کا کہناتھا کہ پی ایس ایل فائنل کیلئے فل پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے ۔ وزیراعظم نے وزیراعلی  کو ہدایت کی کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔