Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری فواد حسن فواد سمیت گریڈ 19، 20، 21 کے 400 افسروں کی ترقیاں کالعدم

وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری فواد حسن فواد سمیت گریڈ 19، 20، 21 کے 400 افسروں کی ترقیاں کالعدم
July 27, 2015
اسلام آباد (92نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری فواد حسن فواد سمیت چار سو سے زائد افسران کو دی گئی حالیہ ترقیاں کالعدم قرار دے دیں۔ ترقی کیلئے سینٹرل سلیکشن بورڈ کا 15 نمبر کا فارمو لہ بھی کالعدم، عدالت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بیوروکریٹس کی ترقیوں کیلئے نیا فارمولہ بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اعلیٰ بیوروکریسی میں حالیہ ترقیوں کیخلاف محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ سابق آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ، ڈپٹی کمانڈنٹ ایف سی غنی الرحمان وزیر اور سابق سی سی پی او پشاور سید امتیاز الطاف سمیت پچاس کے قریب اعلیٰ افسران نے حالیہ ترقیاں چیلنج کی تھیں۔ درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ پانچ مئی کو سینٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر صرف پنجاب سے تعلق رکھنے والے افسران کو ترقیاں دی گئیں، دیگر صوبوں کے افسران کو نظرانداز کیا گیا۔ یہ اقدام آئندہ الیکشن میں کامیابی کا راستہ ہموار کرنا ہے۔ عدالت عالیہ نے دلائل مکمل ہونے پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے چار سو سے زائد افسران کو دی گئی ترقیاں کالعدم قرار دے دیں۔ عدالت نے ترقی کیلئے سینٹرل سلیکشن بورڈ کا 15 نمبر کا فارمو لا بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بیوروکریٹس کی ترقیوں کیلئے نیا فارمولہ بنانے کی ہدایت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں نئے فارمولے کے تحت بیورکریٹس کی ترقیوں کا معاملہ سینٹرل سلیکشن بورڈ کو بھجوایا جائے، صرف مفروضوں اور محض الزامات پر اعلیٰ افسران کی ترقیاں نہیں روکی جا سکتیں۔ عدالتی فیصلے سے کے بعد وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ایڈیشنل سیکرٹریٹ فواد حسن فواد ، کمال الدین ٹیپو، حسن ناصر جامی، نوید صالح صدیقی، ارشد محمود، محمد سہیل راجپوت، محمد اسد اسلام ماہنی، محمد حرم آغا، سید عطاءالرحمان، جواد پال، محمد عبداللہ خان سنبل، مومن آغا، جودت ایاز، کیپٹن (ر) محمد نواز نسیم، کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ خان، آغا واصف عباس، سید وقار الحق، عنبرین رضا سمیت گریڈ انیس، بیس اور اکیس کے چار سو سے زائد افسران کی ترقیاں واپس کر دی گئی ہیں۔