Sunday, January 29, 2023

وزیراعظم سمیت ہراس شخص کا احتساب ہوناچاہیے جس کا نام پاناما لیکس میں آیا ہے: چودھری سرور

وزیراعظم سمیت ہراس شخص کا احتساب ہوناچاہیے جس کا نام پاناما لیکس میں آیا ہے: چودھری سرور
گلاسگو(92نیوز)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما چودھری محمد سرور نے  کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف سمیت ہر اس شخص کا احتساب ہونا چاہیے جس کانام پاناما لیکس میں آیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب  چودھری سرور نے گلاسکو میں اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام آف شور کپمنیوں کے حامل افراد کا احتساب ہونا چاہیے آف شور اکاؤنٹس مسلم لیگی  رہنما کا  ہو یا تحریک انصاف کا سب کا احتساب ہونا چاہیےان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف چھوڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ عمران خان ان کے لیڈر ہیں  اور ان کی قیادت  پر انہیں مکمل اعتماد ہےانہوں نے تسلیم کیا کہ پی ٹی آئی میں دھڑے بندیاں موجود ہیں تاہم وہ خود بھی پاکستان تحریک انصاف میں پنجاب کی صدارت کے امیدوار ہیں ۔ لاہور جلسے میں خواتین کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی کے واقعات پر انہوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو پانامہ لیکس پر مستعفی ہوکر خود کو احتساب کے لیے پیش کرنا چاہیے ۔