Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم رات آٹھ بجے قوم سے خطاب کرینگے

وزیراعظم رات آٹھ بجے قوم سے خطاب کرینگے
March 28, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم اپنے خطاب میں دہشت گردی کیخلاف جنگ پر بات کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف آج رات آٹھ بجے قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم اپنے خطاب میں دہشت گردی کیخلاف جنگ پر بات کریں گے۔ خطاب میں وزیراعظم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اظہار بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں گلشن اقبال پارک میں خودکش دھماکے کے بعد سے سیاسی قیادت متحرک ہے اور دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے مختلف پہلوﺅں پر غور جاری ہے۔ وزیراعظم کے آج کے قوم سے خطاب کا موضوع بھی دہشت گردی کیخلاف جنگ ہے۔