Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم دورہ امریکا میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرینگے ، شاہ محمود

وزیراعظم دورہ امریکا میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرینگے ، شاہ محمود
September 22, 2019
نیویارک (92 نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیویا ر ک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے7 روزہ دورہ ءامریکا کا بنیادی مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے، وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب کامیاب رہا ۔ وزیر اعظم کشمیری وفد سے ملاقات کریں گے اور ان سے مشاورت کی بنیاد پر ہم اپنی ملاقاتیں جاری رکھیں گے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے ،ا س کے علاوہ تھنک ٹینکس کے ساتھ بھی ان کی ملاقاتیں ہوں گی ،یہاں کے دو معروف تھینک ٹینکس ایشیا سوسائٹی اور کونسل فار فارن ریلیشنز سے بھی وزیر اعظم ملیں گے اور تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ترکی، ملائیشیا اور پاکستان مل کر ایک سہ ملکی اجلاس اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے حوالے سے کر رہے ہیں،احساس پروگرام کے حوالے سے وزیراعظم بات کرنا چاہ رہیں ہیں کیونکہ دیرپا ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے احساس پروگرام بہت اہم ہے ،اس کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بھی وزیر اعظم اظہار خیال کریں گے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم فناشل ورلڈ کے اہم لوگوں سے بھی ملاقات کریں گے اور منی لاڈرنگ کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر بتائیں گے کہ کس طرح بڑے ممالک کو منی لاڈرنگ کے ذریعے پیسے کی ترسیل ہوتی ہے اور تیسری دنیا کے ممالک غربت کا شکار ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ صدر ٹرمپ سے بھی وزیر اعظم عمران خان کی ملاقات متوقع ہے ،سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ وزیراعظم پاکستان کی اہم ملاقاتیں ہوئیں اور مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاجہاں پاکستان نے ان سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے وہاں ان سے یہ بھی کہا ہے کہ ایسا فیصلہ عجلت میں نہیں کرنا چاہیے جس سے خطے کا امن متاثر ہو۔