Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم حکومت کی تین سالہ کارکردگی آج عوام کے سامنے رکھیں گے

وزیراعظم حکومت کی تین سالہ کارکردگی آج عوام کے سامنے رکھیں گے
August 26, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان حکومت کی تین سالہ کارکردگی آج عوام کے سامنے رکھیں گے۔

 وزیراعظم عمران خان اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی تقریب میں اپنی حکومت کی تین سالہ کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے جبکہ ملک بھر میں عوامی مقامات پر وزیراعظم کا خطاب براہِ راست دکھایا جائیگا۔

ملک بھر میں وزیراعظم کے تاریخی خطاب کی براہ راست نشریات کے انتظامات کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی  گئیں ہیں۔ انصاف یوتھ ونگ کے نوجوان کارکنان پر مشتمل ٹیمیں ملک بھر میں بڑی اسکرینیوں پر وزیراعظم کا خطاب عوام کو دکھانے کے انتظامات کریں گی۔

وزیراعظم کے خطاب کی براہِ راست نشریات  کیلئے لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں بڑی اسکرینیں نصب کی جائیں گی۔ گلگت، ملتان اور حیدرآباد میں بھی بڑی سکرینوں پر وزیراعظم کا تاریخی خطاب دکھایا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے ریجنل و مقامی قائدین، کارکنان اور عوام کے ہمراہ ان شہروں میں طے شدہ مقامات پر وزیراعظم کا براہِ راست خطاب سنیں گے۔