وزیراعظم بھارت کیلئے فضائی حدود بند کرنے پر غور کر رہے ہیں ، فواد چودھری

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا وزیراعظم بھارت کیلئے فضائی حدود بند کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کابینہ اجلاس میں بھارت افغانستان کے درمیان تجارت کیلئے زمینی رابطہ بند کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔ کھیل مودی نے شروع کیا،ختم ہم کریں گے۔
https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1166341553327157249
قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے بھی قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ ہم نے مسئلہ کشمیر کو فوری طور پر دنیا میں اٹھایا، تمام عالمی رہنماؤں کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا، دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے کیے گئے۔
انکا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کیخلاف تھا ، سمجھنا ہوگا بھارت سب کچھ کیوں کر رہا ہے، نریندر مودی آر ایس ایس کے ممبر رہ چکا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا تھا کہ پلوامہ حملے پر بھارت سے ثبوت مانگے، بھارت سے جب بھی بات کی کوشش کی وہ بہانے ڈھونڈنے لگ جاتا، ہمیں پوری معلومات مل چکی تھیں کہ بھارت نے آزاد کشمیر پر حملہ کرنا ہے ،مودی کی غلطی نے کشمیر کی آزادی کا تاریخی موقع فراہم کردیا ہے۔ تکبر کی وجہ سے دنیا کی بڑی طاقتیں تباہ ہوئی ہیں مودی کا تکبر ہی اسی لے ڈوبے گا۔