Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم ایک منٹ کا ہو یا پانچ سال کا، عہدہ چھوڑنے کے بعد مراعات تاحیات ملتی ہیں

وزیراعظم ایک منٹ کا ہو یا پانچ سال کا، عہدہ چھوڑنے کے بعد مراعات تاحیات ملتی ہیں
July 31, 2017

اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم ایک منٹ کا ہو چاہے 5سال کا عہدہ چھوڑنے کے بعد مراعات اورسہولتیں تاحیات ملتی ہیں سابق وزرائے اعظم کو اعزازیہ بلیوپاسپورٹ ، مفت بجلی ، پانی ، گیس ، گاڑی بمعہ ڈرائیور۔۔طبی سہولتیں اور ہوائی جہاز کا ٹکٹ۔یہ سب ملتا رہتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق  پاکستان میں اقتدار کا ہما کسی کے سربھلے ایک منٹ کیلئے بیٹھے یا پانچ سال کیلئے۔عہدہ چھوڑنے کے بعدبھی مراعات یکساں ملتی رہتی ہیں۔ میاں نواز شریف چار سال ایک ماہ سے زائد عرصے تک وزیراعظم رہے۔عبوری وزیراعظم جو بھی آئیگا وہ 45 دن وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھے گا۔ اب جو 4سال گزار کے گیا یا جو 45دن گزارے مراعات دونوں کو ایک جیسی ہی ملیں گی۔

وزیراعظم کی تنخواہ سے متعلق 1975ءکے ایکٹ اور بعد میں ہونیوالی ترمیم کے مطابق ایک منٹ کےلئے بھی وزیراعظم بننے والا شخص عہدہ چھوڑنے کے بعد ایک بلیو پاسپورٹ۔۔مفت پانی ۔۔بجلی۔۔۔گیس اور لامحدود ٹیلی فون کالز کا حق دار ہو گا  اس کے علاوہ سرکاری تنخواہ پر2 خدمت گار2 گن مین ایک ڈرائیور ایک ٹیلی فون آپریٹرایک پرسنل سیکرٹری اور ایک پرسنل اسسٹنٹ بھی دستیاب ہوگا۔

یہی نہیں تاحیات ایک گاڑی اور پیٹرول کی سہولت کے علاوہ اعزازیہ بھی ملے گا جو ماہانہ ایک لاکھ 75 ہزار کے برابر ہے۔ تاعمر میڈیکل کی تمام سہولیات اور اندرون و بیرون ملک سفر کے دوران مفت ائیر ٹکٹ اس کے علاوہ ہیں۔