Saturday, July 27, 2024

وزیراعظم بیٹے کے اعمال سے بری الذمہ نہیں ہو سکتے : سراج الحق

وزیراعظم بیٹے کے اعمال سے بری الذمہ نہیں ہو سکتے : سراج الحق
April 6, 2016
لاہور (92نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاستدان اور بیوروکریٹس کرپشن میں ملوث ہیں۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ دونوں نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ انہوں نے کہا پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کےلئے نیا قانون بنانا ہو گا ۔ نئے قانون میں کرپشن کو دہشت گردی کے برابر قرار دیا جائے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان بھی پراکسی لگاتے ہیں۔ جوبھی اقتدار میں ہو اسے کاروبار نہیں کرنا چاہیے۔ وزیراعظم اپنے بیٹے کے اعمال سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا۔ کرپشن کے خاتمے کےلئے بڑی عوامی تحریک چلنی چاہیے۔