Thursday, April 18, 2024

وزیراعظم اپنی 3 سال کی تباہ کاریوں کا الزام بھٹو اور شریف خاندان پر لگا رہے ہیں، شیری رحمٰن

وزیراعظم اپنی 3 سال کی تباہ کاریوں کا الزام بھٹو اور شریف خاندان پر لگا رہے ہیں، شیری رحمٰن
December 18, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمٰن نے کہا کہ وزیراعظم اپنی 3 سال کی تباہ کاریوں کا الزام بھٹو اور شریف خاندان پر لگا رہے ہیں۔

ہفتہ کے روز شیری رحمٰن نے ردعمل میں کہا آپ ملک کے مجموعی قرضوں میں 70 فیصد اضافہ کرچکے، آج مہنگائی کی مجموعی شرح بیس فیصد تک ہوچکیں۔ رہنما پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ حکومت کب اپنی ذمہ داریاں قبول کرے گی؟۔

انہوں نے کہا حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مسلسل 3 سال سے سردیوں میں شدید گیس بحران پیدا ہو رہا ہے، تاریخ کی مہنگی ترین گیس کی خریداری پر کسی احتسابی ادارے نے انکوائری کیوں نہیں کی؟، ایل این جی اسکینڈل پر سب خاموش کیوں ہیں؟۔

ادھر ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ الزام دہرانے سے سچ ثابت نہیں ہوتے۔