Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم آزاد کشمیرنے الحاق کے حوالےسے شائع خبروں کی تردید کردی

وزیراعظم آزاد کشمیرنے الحاق کے حوالےسے شائع خبروں کی تردید کردی
July 30, 2017

اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرنے الحاق کے حوالےسے شائع خبروں کی تردید کردی۔۔۔۔۔ کہتے ہیں کہ پاکستان کی سلامتی اور بقا کی فکر ہے،  پاکستان میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر تشویش ہے۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ کشمیری شہداء پاکستانی پرچم میں لپٹے ہوتے ہیں، ان کا بھی پاکستان پر حق ہے۔ پاکستان میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر تشویش ہے ۔

راجہ فاروق حیدر کا کہناتھا کہ آج پاکستان میں کوئی حکومت نہیں، آج اگر دشمن پاکستان پر کوئی مہم جوئی کرے یا کوئی اور سازش ہو تو کون فیصلہ کریگا۔ ان کا کہناتھا کہ کل پلوامہ میں 2 کشمیری شہید کر دیے گئے، آج یہاں جشن منایا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے پانامہ کیس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی کارروائی کے ذریعے نواز شریف کا تختہ الٹا گیا۔ یہ ان  کیخلاف "جوڈیشل کو" ہے۔، راجہ فاروق حیدر کا کہناتھا کہ یہ بھی دھمکی دی جا رہی ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم بنے تو نہیں چھوڑیں گے۔