Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم آئندہ چارہفتوں کے دوران دوبارہ برطانیہ جاسکتےہیں : اسحاق ڈار

وزیراعظم آئندہ چارہفتوں کے دوران دوبارہ برطانیہ جاسکتےہیں : اسحاق ڈار
April 27, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف آئندہ چار  ہفتوں کے دوران دوبارہ برطانیہ جا سکتے ہیں ،ڈاکٹرز نے انہیں طبی معائنے کے لیے دوبارہ بلایا ہے، کہتے ہیں جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز طے کر چکے اپوزیشن کے پاس بہتر تجاویز ہیں تو وہ سامنے لائیں نیا وفاقی بجٹ عوام دوست ہو گا۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں میڈٰیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف نے گزشتہ سال ستمبر میں چیک اپ کے لیے برطانیہ جانا تھا، لیکن ملکی صورتحال کے باعث ان کا برطانیہ میں طبی معائنہ چھ  ماہ تاخیر کا شکار ہوا، وزیر اعظم کو حالیہ چیک اپ کے بعد چار ہفتوں کی دوا دی گئی ہے، چار ہفتوں بعد وہ دوبارہ طبی معائنے کے لئے برطانیہ جا سکتے ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے حکومت نے چیف جسٹس کو ضابطہ کار بھی بھیجا ہے، اپوزیشن کو جن ٹی او آرز پر اعتراض ہے، اُن کے بارے میں اپنی تجاویز عوام کے سامنے رکھے، وزیر اعظم کی عوام رابطہ مہم کا مقصد اپوزیشن پر دبائو ڈالنا نہیں بلکہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس سال کا وفاقی بجٹ عوام دوست ہو گا، ٹیکسوں میں اضافے کے حوالے سے کی جانی والی باتیں صرف قیاس آرائیاں ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔