Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم اور چینی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ، کمیونسٹ پارٹی کی صدسالہ تقریبات پر مبارکباد

وزیراعظم اور چینی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ، کمیونسٹ پارٹی کی صدسالہ تقریبات پر مبارکباد
October 26, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر ژی جن پنگ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، کمیونسٹ پارٹی کی صدسالہ تقریبات پر مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی اقتصادی اور تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے سی پیک اقتصادی زون میں چینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ایم ایل ون منصوبے پر کام کا جلد آغاز علاقاتی ترقی کا باعث بنے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے افغانستان کو معاشی بحران سے بچانے کے لیے عالمی برادری سے کردار ادا کرنے پر زور دیا۔