Thursday, September 19, 2024

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات‘ مختلف امور پر بات چیت

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات‘ مختلف امور پر بات چیت
October 8, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی ہے جس میں صوبے کی صورتحال سمیت دیگر معاملات زیر غور آئے۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو صوبائی حکومت کی جانب سے امن و امان کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ حکومت بلوچستان کی پالیسیوں سے مثبت ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری پر اطمینان کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ صوبے کی ترقی اور استحکام وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ وہ جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے اور کسان پیکج پر تیزرفتار عملدرآمد کے حوالے سے کردار ادا کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے بھرپور تعاون پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔