Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جناح ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جناح ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت
March 28, 2016
لاہور (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سانحہ لاہور میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لیے جناح ہسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین علاج معالجے کی ہدایت کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سانحہ لاہور میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لیے جناح ہسپتال پہنچ گئے۔ وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ وزیر داخلہ چودھری نثار بھی تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے زخمیوں سے ملاقات کی اور انہیں بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بھی زخمیوں سے بات چیت کی۔ وزیراعظم نواز شریف آج لاہور میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں لاہور دہشت گردی اور اسلام آباد کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔