Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم اور مریم نواز کے درمیان بینک ٹرانزیکشنز کا بھی پتا چلایا گیا

وزیراعظم اور مریم نواز کے درمیان بینک ٹرانزیکشنز کا بھی پتا چلایا گیا
July 12, 2017

 

 

اسلام آباد(92نیوز)جے آئی ٹی کی رپورٹ میں وزیراعظم نوازشریف کے حوالے سے مزید کئی انکشافات سامنے آئے ہیں،وزیراعظم اور مریم نواز کے درمیان بینک ٹرانزیکشنز کا بھی پتا چلایا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق  جے آئی ٹی رپورٹ کیا آئی حکمرانوں کو ذرا نہ بھائی ، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ میں مزید کئی چیزیں سامنے آئی ہیں جن کے حوالے سے وزیراعظم نے غلط بیانی سے کام لیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے دو ہزار تیرہ کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ اور پینتالیس ملین روپے کی ٹرانزیکشن سے متعلق غلط بیانی کی جبکہ آٹھ سو بائیس ملین روپے اپنی صاحبزادی مریم  نواز کے اکاؤنٹ میں منتقل کئے ،نوازشریف نے دو ہزار دس سے دو ہزار تیرہ کے درمیان چودھری شوگر ملز سے چوبیس ملین روپے تنخواہ بھی وصول کی۔ رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ دو ہزار نو سے دو ہزار سترہ تک وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے اپنے والد کو ایک ارب چالیس کروڑ روپے بیرون ملک سے بھجوائے جبکہ برطانیہ اور متحدہ عرب امارات سے تحفے کے طور پر آٹھ سو اسی ملین روپے پاکستان منتقل کئے گئے۔ وزیراعظم نوازشریف نے تحقیقاتی ٹیم کو بیان دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ انیس سو پچاسی کے بعد کاروبار میں متحرک نہیں رہےاور وہ کاروبار سے علیحدہ ہو گئے۔