Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ون آن ون ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ون آن ون ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
February 17, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی  جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کیلئے آج کا دن عظیم ہے ، سعودی حکمران اور عوام ہمارے دلوں میں بستے ہیں ۔ عمران خان ولی عہد کے ہمراہ وزیر اعظم نے ولی عہد سے  سعودی عرب سے عازمین حج کو پاکستان میں امیگریشن کی سہولت اور سعودیہ میں معمولی جرائم میں قید تین ہزار پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست بھی کر دی ۔ دونوں رہنماؤں میں ون آن ون ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سعودی شہزادے اور وفد کے ارکان کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیہ بھی دیا، جس میں وفاقی وزرا،،اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی شہزادے اور وفد کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ  پاک سعودیہ تعلقات کو بلندیوں پر لے جا رہے ہیں ، پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری  کے مواقع ہیں ، پٹروکیمیکل اور معدنیات کے شعبے میں مفاہمت بھی اہم ہے ۔ سعودی ولی عہد نے بھی دورہ پاکستان پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمارے لیے پاکستان بہت اہم ملک ہے،آنے والے وقت میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید پروان چڑھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کریں گے ،بیس ارب ڈالر کے معاہدے پہلا مرحلہ ہے، یقین ہے  عمران خان کی قیادت میں پاکستان مزید ترقی کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے شاہی مہمان سے عازمین حج کو پاکستان میں امیگریشن کی سہولت اور سعودی عرب کی جیلوں میں معمولی جرائم پر قید پاکستانیوں کی رہائی کی اپیل بھی کی۔