Monday, December 11, 2023

وزیراعظم اور ایرانی صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات، امن کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

وزیراعظم اور ایرانی صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات، امن کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق
March 25, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) ایران کے صدر حسن روحانی اپنے پہلے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تو نورخان ایئربیس پر ان کے استقبال کے لئے وزیراعظم نوازشریف خود موجود تھے۔ ایرانی صدر کی آمد پر انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ حسن روحانی کو وزیراعظم ہائوس لے جایا گیا جہاں ان کی وزیراعظم نوازشریف سے ون آن ون ملاقات ہوئی۔ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان دوطرفہ معاملات پر بات چیت ہوئی۔ بعد میں دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ وزیراعظم نوازشریف  اور ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی۔ اس موقع پر پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان بارڈر سیکورٹی بہتر بنانے کے لئے دو سرحدی پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ اس موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ  دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہیں۔ خطے میں قیام امن کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی ہفتہ کے روز پریذیڈنٹ ہاوس میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کرینگے۔ دونوں صدور نماز ظہر اکٹھے ادا کرینگے۔ صدر ممنون حسین کی جانب سے ایرانی صدر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔ حسن روحانی ہفتہ کی سہ پہر چار بجے پاکستانی میڈیا کے نمائندوں کو میڈیا بریفنگ بھی دینگے۔