Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی تقریر براہ راست دکھائی جائیگی‘ کپتان محروم

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی تقریر براہ راست دکھائی جائیگی‘ کپتان محروم
May 16, 2016

اسلام آباد (92نیوز) آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کی تقریر کے بعد اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی تقریر ہو گی۔ اپوزیشن لیڈر کی تقریر کا جواب وفاقی وزیر دیں گے۔ عمران خان کی باری تیسری ہو گی۔ کپتان کی براہ راست کوریج کے احکامات اب تک نہیں دیے گئے۔ اجلاس سے قبل حکومتی اور اپوزیشن ارکان اسمبلی کے علیحدہ علیحدہ اجلاس ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ حکومتی ارکان کا مشاورتی اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں ہو گا جس میں وزیراعظم کے خطاب اور اپوزیشن کے ردعمل کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف کے بعد اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بھی خطاب کریں گے۔

خورشید شاہ کے بعد حکومت کی جانب سے پرویزرشید یا کوئی وزیر موقف دے گا۔ اس کے بعد عمران خان بات کریں گے جس کے بعد پھر حکومت کی جانب سے کوئی موقف دے گا۔ اجلاس میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی رہنما بھی باری باری خطاب کریں گے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم نوازشریف اور خورشید شاہ کا خطاب براہ راست دکھایا جائے گا۔

اپوزیشن جماعتوں نے بھی وزیراعظم کی آمد اور اجلاس کی مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے مشاورتی اجلاس اعتزاز احسن کے چیمبر میں طلب کر لیا جس میں چیف جسٹس کی جانب سے پاناما پیپرز کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام سے انکار اور ان کی جانب سے لکھے گئے خط کے بعد کی صورتحال پر غور ہو گا۔

اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کی قومی اسمبلی اجلاس میں آمد اور دونوں ایوانوں کے اجلاسوں میں حزب اختلاف کی طرف سے مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔