Sunday, October 2, 2022

وزیراعظم اور آرمی چیف نے سری لنکن شہری کو زندہ جلانے کو شرمناک قرار دیدیا

وزیراعظم اور آرمی چیف نے سری لنکن شہری کو زندہ جلانے کو شرمناک قرار دیدیا
December 3, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے سری لنکن شہری کو زندہ جلانے کو شرمناک قرار دیدیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں فیکٹری پر سری لنکا کے منیجر کو زندہ جلانے کا واقعہ افسوناک قرار دے دیا، ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستان کیلئے آج شرم کا دن ہے۔

عمران خان نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کی خود نگرانی کر رہا ہوں، گرفتاریاں جاری ہیں، تمام ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ تحقیقات میں کسی قسم کی غلطی نہ ہو۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سری لنکن فیکٹری منیجر کے قتل کو قابل مذمت قرار دے دیا۔ کہا کہ سیالکوٹ جیسے واقعات قطعی ناقابل قبول ہیں۔

آرمی چیف نے ہدایت دی جرم کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے سول انتظامیہ کوہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔