وزیراعظم اور آرمی چیف کا تاریخی علی مردان ویلاز کا دورہ

پشاور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تاریخی علی مردان ویلاز کا دورہ کیا۔
وزیراعظم اور سپہ سالار نے علی مردان ویلاز کی تزئین و آرائش کا جائزہ لیا، مغل دور کی یادگار علی مردان ویلاز کی تعمیر 17 ویں صدی میں ہوئی تھی۔
ڈائریکٹر آرکیالوجی خیبرپختوا نے علی مردان ویلاز کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی موجود تھے۔