Friday, August 12, 2022

وزیراعظم اور آرمی چیف میں ون آن ون ملاقات، ملکی داخلی اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر مشاورت

وزیراعظم اور آرمی چیف میں ون آن ون ملاقات، ملکی داخلی اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر مشاورت
August 5, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میں ون آن ون ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملکی داخلی اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان پر امن افغان کا خواہش مند ہے، افغانستان کے داخلی معاملات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، پر امن افغانستان کیلئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے افغان پالیسی پر وزراء کو پالیسی بیان جاری کرنے کی بھی ہدایت کردی۔