Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم اورٹرمپ کی ملاقات، امریکا نے ثالثی کی پیشکش دہرادی

وزیراعظم اورٹرمپ کی ملاقات، امریکا نے ثالثی کی پیشکش دہرادی
September 24, 2019
نیویارک (92 نیوز) پاکستان اور بھارت دونوں چاہیں تو کشمیر پر ثالثی کر سکتا ہوں، امریکی صدر نے پیشکش دہرا دی، وزیراعظم سے ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ بولے پاکستان اور عمران خان پر اعتماد ہے، مودی نے ہیوسٹن میں سخت زبان استعمال کی، ہر مسئلے کا حل ہوتا ہے، سابقہ امریکی قیادت نے پاکستان سے اچھا سلوک نہیں کیا، ملاقات میں وزیر اعظم نے افغان امن عمل، بھارت سے کشیدگی اور مشرق وسطیٰ بحران کے حل پر زور دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر سے ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ کشمیر میں ہو رہا ہے یہ بحران مزید سنگین ہوگا۔ امریکا طاقتور ملک ہے دنیا میں جاری بدامنی ختم کرنے کیلئے کردار ادا کرے۔ عمران خان نے امریکی کونسل آف فارن ریلیشنز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 80 لاکھ کشمیری 50 روز سے بدترین بھارتی مظالم کا سامنا کررہے ہیں، عالمی برادری کرفیو ختم کرائے،ان کاکہنا تھا کہ بھارت نے 9لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر پر مسلط کر رکھی ہے۔ [caption id="attachment_242178" align="alignnone" width="584"]وزیراعظم، ٹرمپ ملاقات، امریکا، ثالثی، پیشکش دہرادی ،نیویارک ،92 نیوز وزیراعظم اورٹرمپ کی ملاقات، امریکا نے ثالثی کی پیشکش دہرادی[/caption] وزیراعظم نے بولے کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں کودنا سب سے بڑی غلطی تھی، پاکستان کو 200ارب ڈالر اور 70ہزار جانوں کا نقصان ہوا، انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی نے سوویت یونین کے خلاف جنگ کیلئے مجاہدین کو تربیت دی، امریکا نے بعد میں انہیں دہشت گرد قرار دے دیا۔ عمران خان نے مزید کہا پاکستان کے بڑے سیاسی رہنماءکرپشن مقدمات میں جیلوں میں ہیں، سابق حکومتیں بدعنوانی کے باعث حکمرانی کا جواز کھو چکی تھیں۔ عمران خان نے ماحولیاتی تبدیلیوں پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس معاملے پر دنیا کو ملکر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گرین ہاوس گیسز کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے کم ہے،پانچ سال میں10ارب درخت لگانے کا منصوبہ بنایا۔ [caption id="attachment_242179" align="alignnone" width="599"]وزیراعظم، ٹرمپ ملاقات، امریکا، ثالثی، پیشکش دہرادی ،نیویارک ،92 نیوز وزیراعظم اورٹرمپ کی ملاقات، امریکا نے ثالثی کی پیشکش دہرادی[/caption] وزیراعظم سے نیویارک میں چینی وزیرخارجہ سے۔بھی ملاقات کی، مسئلہ کشمیر سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اورملیحہ لودھی بھی شریک ہوئے، چینی وزیرخارجہ نے پاکستان کی حمایت کا عزم دہرایا۔ وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں برطانوی ہم منصب سے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا مسئلہ اٹھایا۔