Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم اوروزراء کی بےنقاب ہونیوالی بددیانتی انتہائی حیران کن ہے: عمران خان

وزیراعظم اوروزراء کی بےنقاب ہونیوالی بددیانتی انتہائی حیران کن ہے: عمران خان
July 27, 2017

اسلام آباد(92نیوز)چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹویٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم اور انکے وزیروں کی بے نقاب ہونے والی بد دیانتی انتہائی حیران کن ہے۔ سارا مافیا جیب میں اقامے لیکر گھوم رہا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق کپتان کے پاس پریس کانفرنس کیلئے وقت نہ ہو تو وہ ٹویٹر کا سہارا لیتے ہیں ۔ اپنے تازہ ترین ٹویٹس میں ان کا کہنا ہے وزیر اعظم اور انکے وزیروں کی بد دیانتی انتہائی حیران کن ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے اگرچہ ہم ان کے پیسوں کی لالچ سے آگاہ ہیں لیکن اتنی بد دیانتی کا گمان بھی نہ تھا ۔

کپتان کے ٹویٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ن لیگ مافیا جیب میں اقامے لیکر گھوم رہا ہے ۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ امارات کا مرکزی بنک اقامہ رکھنے والوں کی بنکنگ تفصیلات فراہم کرتا ہے نہ ہی اسکا پابند ہے۔ درحقیقت اقامہ بھاگنے اور خود کو بچانے کا آسان راستہ ہے ۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت اماراتی مرکزی بنک غیر رہائش پذیر افراد کے کھاتوں کی تفصیلات جاری کر ے ۔