Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم اورآرمی چیف کی قندھار حملے کی مذمت، جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

وزیراعظم اورآرمی چیف کی قندھار حملے کی مذمت، جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس
October 18, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیراعظم پاکستان عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قندھار میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کی ۔ وزیراعظم نے  قندھار حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا  بھی کیا۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی  واقعے کی مذمت کی ، ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے افغان سکیورٹی فورسز افغانستان میں تشدد کی طویل لہر کے خاتمے میں کامیاب ہوں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے افغانستان امن کا قیام  ضروری ہے ۔ پاکستانی دفتر خارجہ  کی بھی  دہشت گردی کی مذمت   کی ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کیساتھ کھڑا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔