Sunday, September 25, 2022

وزیراعظم، انکی فیملی اور قریبی حکومتی ارکان پہلے بھی کورونا ٹیسٹ کراچکے، فردوس عاشق

وزیراعظم، انکی فیملی اور قریبی حکومتی ارکان پہلے بھی کورونا ٹیسٹ کراچکے، فردوس عاشق
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ وزیراعظم، ان کی فیملی اور ان کے قریب حکومتی ارکان پہلے بھی کورونا ٹیسٹ کراچکے ہیں۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پروگرام ’’ ہو کیا رہا ہے ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے ایک ایسی شخصیت نے ملاقات کی جس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اس بارے میں اطلاع ملنے پر ان کو آگاہ کیا گیا اور کورونا ٹیسٹ کا سیمپل لیا گیا۔ فردوس عاشق اعوان نے پروگرام میں شہبازشریف کے پاکستان واپس آنے کی وجہ بھی بتادی انہوں نے کہا کہ شہبازشریف برطانیہ میں کورونا بڑھنے پر خطرے کے پیش نظر پاکستان آئے اور خود کو قرنطینہ کرلیا۔ معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف اپنے آفس میں بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں، اب عوام کا درد رکھنے والے کو ان کے درمیان نہیں دیکھا۔