Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئے
August 20, 2015
کراچی (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کےلئے کراچی پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ مختصر دورے پر کراچی پہنچے ہیں۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور سندھ حکومت کے وزراءاور سندھ کی اہم شخصیات نے ان کا استقبال کیا۔ کراچی پہنچنے کے بعد وزیراعظم نوازشریف کراچی نیوکلیر پاور پلانٹ ٹو کا افتتاح کرنے کینپ روانہ ہوگئے۔ کراچی کے اپنے مختصر دورے کے دوران وزیر اعظم گورنر ہاوس میں امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدرات کریں گے۔ اجلاس میں گورنر سندھ ،وفاقی وزیر داخلہ ،وزیر اعلی سندھ ،صوبائی وزیر داخلہ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور چیف سیکرٹری سمیت اعلی حکام شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم کو چیف سیکرٹری سندھ صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور رشید گوڈیل پر حملے کے بعد کی جانے والی تحقیقات سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ ڈی جی رینجرز سندھ بھی وزیر اعظم کو امن و امان کے حوالے سے علیحدہ بریفنگ دیں گے۔ نواز شریف ممتاز بزنس مین بہرام ڈ ی اواری کی جانب سے دیئے جانے والے ظہرانے میں بھی شریک ہوں گے۔