Thursday, December 8, 2022

وزیراعظم الزامات کا سیدھا جواب دینےکی بجائے ملک کے دورے کررہےہیں : عمران خان

وزیراعظم الزامات کا سیدھا جواب دینےکی بجائے ملک کے دورے کررہےہیں : عمران خان
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم الزامات کا سیدھا سیدھا جواب دینے کی بجائے ملک کے دورے کر رہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرا عظم اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب دینے کی بجائے الٹا ملک بھر کے دورے کررہےہیں ۔ ان کا کہنا ہے میاں صاحب بتائیں کہ پیسہ کیسے بنایا اورکیسے باہر بھیجا؟ وزیراعظم پاناما لیکس کی انکوائری کی بجائے معاملے کو طول دیں گے،پاکستان کرپشن بچانے اور مٹانے والوں میں بٹ چکا۔