مظفرآباد (92 نیوز) بھارتی فوج کی جانب سے بڑھتی اشتعال انگیزی وزیراعظم آزادکشمیر نے ایل او سی کے تمام سیکٹرز کے ہنگامی دورےکا آغاز کر دیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر آج بھمبر سیکٹر پہنچے اور بھارتی اشتعال انگیزیوں کےخلاف احتجاجی جلسے میں شرکت کی۔
جلسے سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے اندر بھارتی افواج کا قبرستان بنا دینگے۔ ہم مقبوضہ وادی کے مظلوموں کی حفاظت کیلئے بھی ہر حد تک جائیں گے۔
انہوں نے دورے میں شہریوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے بھارتی فائرنگ اور بمباری سے کنٹرول لائن پر بسنے والے شہریوں کی املاک کو ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا اور انہیں تعاون کا یقین دلایا۔
راجہ فاروق حیدر خان شہدا کے لواحقین سے ملاقاتیں بھی کرینگےاور آجبھمبھر کوٹلی سیکٹر جبکہ کل تتہ پانی عباسپور اور حویلی جائیں گے۔
جنگیں تباہی کے سوا کچھ نہیں لاتیں : وزیراعظم آزادکشمیر
قبل ازیں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نےکا کہنا تھا کہ کشمیر کے اندر جو کچھ ہو رہا ہے وہ شرمناک ہے۔ اڑی کا واقعہ بھارت کا خودساختہ ہے۔ اصل میں بھارت کو سی پیک ہضم نہیں ہو رہا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر نے لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلاءسے خطاب کیا۔ راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ لاہور کے وکلاءنے جمہوریت کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔ وہ وکلاءکی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جمہوری بنیاد پر قائم ہوا اور وکلاءکیلئے اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان بنانے والا بھی وکیل تھا۔ راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ کشمیریوں کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔ کشمیر کے اندر کوئی بھی مظاہرہ ہو تو سبز ہلالی پرچم سب سے آگے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ مضبوط پاکستان کی علامت ہے اور یہ منصوبہ بھارت کو ہضم نہیں ہو رہا۔