Saturday, July 27, 2024

وزیراعظم، آرمی چیف ملاقات، قومی سلامتی سمیت اہم امور پر گفتگو

وزیراعظم، آرمی چیف ملاقات، قومی سلامتی سمیت اہم امور پر گفتگو
January 31, 2017

اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں علاقائی و قومی سلامتی اور مسلح افواج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ، آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور کراچی آپریشن کے ساتھ ساتھ مشرقی اور مغربی سرحدوں پر سکیورٹی کے معاملات بھی زیربحث آئے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر حالیہ بھارتی جارحیت اور پاک فوج کے منہ توڑ جواب دینے سے متعلق آپریشنل تیاریوں سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم اور آرمی چیف نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔