Tuesday, April 30, 2024

وزیراعظم آج کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں چیک تقسیم کریں گے

وزیراعظم آج کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں چیک تقسیم کریں گے
December 6, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حکومتی منصوبے کا عملی آغاز ہو گیا۔ وزیراعظم آج کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں چیک تقسیم کریں گے ۔ معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار، وزیر منصوبہ بندی اور مشیر خزانہ شریک ہوں گے ۔ کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں 100 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ پروگرام کے تحت 1 سے 50 لاکھ روپے تک کے چیک نوجوانوں میں تقسیم کیے جائیں گے ۔ فاٹا اور قبائلی اضلاع سمیت ملک بھر سے نوجوانوں کو رقوم کی ادائیگی ہو گی ۔ مرکزی تقریب کے بعد صوبوں میں رقم کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز ہو گا ۔ معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار کا کہنا ہے کامیاب جوان پروگرام خواب سے حقیقت بن رہا ہے ۔ وزیراعظم آج نوجوانوں سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرنے جا رہے ہیں ۔