Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم آج اسمبلی میں تمام الزامات کا تفصیلی جواب دینگے: پرویز رشید

وزیراعظم آج اسمبلی میں تمام الزامات کا تفصیلی جواب دینگے: پرویز رشید
May 16, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا تفصیل سے جواب دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پرویز رشید نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پامانا پیپرز کے حوالے سے مخالفین نے جو بھی گرد اڑائی اور حقائق کو توڑمروڑ کر پیش کیا وزیراعظم اس حوالے سے ایوان کے سامنے حقائق پیش کریں گے۔ حزب اختلاف کی جانب سے وزیراعظم سے پوچھے گئے سات سوالوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ وزیراعظم تمام تفصیل واضح کریں گے لیکن اسمبلی میں سوال پوچھنے کے کچھ آئینی تقاضے ہیں اور وزیراعظم سے وقفہ سوالات میں ہی سوال کیا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم حزب اختلاف کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات پر تفصیل سے بات کریں گے تاکہ عوام حقائق سے آشنا ہو سکیں۔ وزیراعظم کی تقریر کے بعد یہ واضح ہو جائے گا کہ ان پر جو الزامات لگائے جا رہے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے اپنے موجودہ اور سابقہ دور اقتدار میں کبھی بھی کسی کاروبار کے لیے بیرون ملک رقم نہیں بھیجی۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ اپنے بچوں کے بیرون ملک کاروبار کے بارے میں جو بھی حقائق ہیں وزیراعظم تفصیل سے ایوان کو اس بارے میں آگاہ کر یں گے۔ وزیراعظم کی جانب سے ایوان میں کبھی کبھار آنے کے حوالے سے پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان کے اپنے مخصوص حالات ہیں اور وزیراعظم کو بہت سے دوسرے کام بھی کرنے ہوتے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔