Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم آج اسمبلی میں اپنےاوپرلگےالزامات کاتفصیلی جواب دیں گے،پرویزرشید

وزیراعظم آج اسمبلی میں اپنےاوپرلگےالزامات کاتفصیلی جواب دیں گے،پرویزرشید
May 16, 2016
    اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا تفصیل سے جواب دیں گے۔ تفصیلات کےمطابق وزیراطلاعات پرویز رشید نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے  کہا کہ پامانا پیپرز کےحوالے سے مخالفین نے ’جو بھی گرد اڑائی اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ، وزیراعظم اس حوالے سے ایوان کے سامنے حقائق پیش کریں گے۔ حزبِ اختلاف  کی جانب سے وزیرِ اعظم سے پوچھے گئے سات سوالوں سے متعلق اُن کا کہنا تھا کہ  اگرچہ وزیر اعظم تمام تفصیل واضح کریں گے لیکن اسمبلی میں سوال پوچھنے کے کچھ آئینی تقاضے ہیں اور وزیراعظم سے وقفۂ سوالات میں ہی سوال کیا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ’وزیرِاعظم حزبِ اختلاف کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات پر تفصیل سے بات کریں گے تاکہ عوام حقائق سے آشنا ہو سکیں۔‘ وزیراعظم کی تقریر کے بعد یہ واضح ہو جائے گا کہ اُن پر جو الزامات لگائے جا رہے ہیں وہ بےبنیاد ہیں۔انھوں نے  بتایا کہ وزیرِ اعظم نے اپنے موجودہ اور سابقہ دورِ اقتدار میں کبھی بھی کسی کاروبار کے لیے بیرونِ ملک رقم نہیں بھیجی ۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات  پرویز رشید نےکہا کہ اپنے بچوں کے بیرونِ ملک کاروبار کے بارے میں جو بھی حقائق ہیں وزیرِاعظم تفصیل سے ایوان کو اس بارے میں آگاہ کر یں گے۔ وزیرِ اعظم کی جانب سے ایوان میں کم آنے کے حوالے سے پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان کے اپنے مخصوص حالات ہیں اور وزیرِ اعظم کو بہت سے دوسرے  کام بھی  کرنے ہوتے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔