Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزرا موجودہ صورتحال پر متضاد بیانات دے رہے ہیں، شہباز شریف

وزرا موجودہ صورتحال پر متضاد بیانات دے رہے ہیں، شہباز شریف
October 28, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے وزرا موجودہ صورتحال پر متضاد بیانات دے رہے ہیں۔

شہباز شریف نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ ایک وفاقی وزیر نے کہا وزیر اعظم کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ گزشتہ سال کے معاہدے سے لاعلم تھے، سراسر افراتفری اور قیادت کا فقدان ہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ حکومتی مشینری بالکل بے خبر ہے، یہ ہے عمران خان کا پاکستان پر حکومت کرنے کا طریقہ؟۔ کہا کہ موجودہ حکمران کسی بھی احساس ذمہ داری سے عاری ہے۔ ملک آٹو پائلٹ پر ہے، کیونکہ ایک کے بعد دوسرا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے۔